ڈالر مزید مہنگا، پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 55 پیسے مہنگا ہو کر 212 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 214 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کم ہوکر 41643 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں