یو پیسہ نے براہ راست فلاحی اداروں کو عطیات دینے کی سہولت متعارف کرادی

بارشوں اور سیلابوں کی تباہ کاری کے دوران،یوپیسہ (UPaisa) اپنے صارفین کو امدادی کاموں میں سرگرم فلاحی اداروں کو براہ راست عطیات کی فراہمی کی سہولت پیش کرکے سیلاب متاثرین کی امداد میں اپنا تعاون ادا کررہا ہے۔

یوپیسہ صارفین کے پاس ایپلی کیشن کے ذریعے لاگ ان کرکے یا پھر *786*8# ڈائل کرکے موجود فہرست کے ذریعے کسی بھی فلاحی ادارے کا انتخاب کرکے اسے عطیات دینے کی سہولت میسر ہوگی۔

ان میں ایدھی فاؤنڈیشن، اخوت، شفاء فاؤنڈیشن، ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی، راشد خان ٹرسٹ، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ،، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ، سندس فاؤنڈیشن، رزق ٹرسٹ، اور وزیر اعظم کے فنڈشامل ہیں جنہیں صارفین عطیات دے سکتے ہیں۔ یہ فلاحی ادارے ان عطیات کو سیلاب متاثرین کی مزید مدد کے لئے استعمال کریں گے، تباہ حال متاثرین کو ضروری اشیاء فراہم کی جائیں گی جن میں سامان، ملبوسات، پناہ گاہ، خوراک اور دیگر ضروری امدادی اشیاء شامل ہیں۔

یوپیسہ اپنے صارفین کو آسان اور باسہولت انٹرفیس فراہم کرتا ہے جس کی بدولت وہ چند لمحوں میں عطیات جمع کراسکتے ہیں۔ صارفین کو عطیات دینے کیلئے اب انہیں کمپیوٹر پر لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ انہیں عطیات وصول کرنے والے کلیکشن پوائنٹس جانا پڑے گا۔ صارفین اپنے گھروں میں آرام سے موجود رہ کر بھی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو براہ راست عطیات دے سکتے ہیں۔

اس کی بہترین انداز سے چلنے والی ایپلی کیشن اپنے صارفین کو کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام سے اپنی سہولت کے مطابق عطیات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ ملک میں بنیادی کنکٹویٹی کی فراہمی سے بڑھ کر کام کرنے والی پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون 4Gاور یوپیسہ اکھٹے کام کررہے ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں اپنی امدادی کاوشوں میں وسعت لانے کے لئے تیزرفتاری سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان کی ترجیح یہ ہے کہ سیلاب متاثرین کے اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے رکھنے کو یقینی بنایا جائے اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں