روس کی جانب سے گیس کی فراہمی روکنے کے اقدام پر یورپی ملکوں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
بلغاریہ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ روسی ادارے گیس پروم کا گیس روکنے کا اقدام معاہدے کی خلاف ورزی اور بلیک میلنگ ہے۔
بلغاریہ اپنی طرف سے گیس پروم کے ساتھ تمام معاہدوں کا جائزہ لے رہا ہے، جبکہ پولینڈ کے صدر نے کہا ہے کہ بنیادی قانونی اصولوں کو توڑا گیا ہے اور ان کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
اس صورتحال پر قانونی کارروائی کی جائے گی، روسی ادارے گیس پروم نے پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی سپلائی روک دی ہے۔