یوکرینی مہاجرین کی تعداد 4 ملین سے تجاوز کر گئی۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد مختلف یورپی ممالک میں بطور مہاجر پناہ لینے والے یوکرینی شہریوں کی تعداد اب4 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
یو این ایچ سی آر نے کہا کہ 24 فروری سے جاری جنگ کے باعث اب تک 40 لاکھ 19 ہزار سے زائد شہری یوکرین سے رخصت ہو چکے ہیں۔
ان کے مطابق مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد نے ہمسایہ ملک پولینڈ کا رخ کیا ہے۔ جن کی تعداد لگ بھگ 23لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔