یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کا حملہ، 7 افراد ہلاک، 34 زخمی

کیف: یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں ملی ہیں، یوکرینی فوج نےحال ہی میں روسی فوج سے یہاں کا قبضہ چھڑایا ہے۔

اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں کے بعد یوکرین نے عالمی عدالت سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں