روس کا یوکرین ایئربیس اور ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرین پر کروز اور بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد روسی وزارت دفاع کا اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت خارکیف میں ایئربیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

بلیک سی میں موجوف روسی بحریہ نے یوکرین کی ایئر بیس کو نشانہ بنایا، بھرپور حملے میں یوکرین کی ایئربیس اور ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں شہری آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں، یوکرین کے فوجی اڈے اور دفاعی تنصیبات ہدف ہیں، یوکرین میں شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں