یوکرین کی معروف اسٹیج اوراسکرین اداکارہ اوکسانا شویٹس روسی راکٹ حملے میں ہلاک ہوگئیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکسانا کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کے گروپ ینگ تھیٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ، ‘کیف میں ایک رہائشی عمارت پرروس کی گولہ باری کے دوران معروف اداکارہ اوکسانا شویٹس 67 سال کی عمر میں ہلاک ہو گئیں.
The actress of the Young Theatre Oksana Shvets has been murdered in Kyiv during the war. pic.twitter.com/Rp3DcgSbge
— KyivPost (@KyivPost) March 17, 2022
اوکسانا نے آئیون فرانکو اورکیف اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف تھیٹر آرٹس سے تھیٹر کی تربیت لینے کے بعد ینگ تھیٹرکے علاوہ ٹیرنوپل میوزک اینڈ ڈرامہ تھیٹر اورکیف تھیٹرآف سیٹائرکے ساتھ پرفارم کیا۔ اسٹیج پرکئی دہائیوں پرمبنی طویل کیریئرمیں انہیں یوکرین کے سب سے باوقارپرفارمنگ آرٹس اعزازات میں سے ایک ‘میرٹڈ آرٹسٹ ایوارڈ’ سے نوازا گیا جو ملکی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
تھیٹر کے علاوہ اوکسانا شیوٹس نے کئی یوکرائنی فلموں میں بھی اداکاری کی، جن میں کل وِل بی ٹومارو، دی سیکریٹ آف سینٹ پیٹرک، اور دی ریٹرن آف مختار کے ساتھ ساتھ ٹی وی شو ہاؤس ود لِیز شامل ہیں۔
اس سے قبل روسی بمباری سے یوکرین کے معروف اداکار ومیزبان پاشا لی بھی ہلاک ہوچکے ہیں جنہوں نے حملے کے بعد ملک کا دفاع کرنے کے لیے فوج میں شمولیت اختیار کی تھی.