عرب امارات میں ’روٹی سب کے لئے‘ پروگرام کا آغاز کردیا گیا

عرب امارات حکومت کی جانب سے ’روٹی سب کے لئے‘ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت دبئی کے مختلف مقامات پر ایسی مشینیں نصب کی گئیں ہیں جس سے ضرورت مندوں کو مفت روٹی مل سکے گی۔

محمد بن راشد گلوبل سینٹر فار انڈومنٹ کنسلٹنسی (ایم بی آر جی سی ای سی) نے اوقاف و مائنرز افیئرز فاؤنڈیشن (اے ایم اے ایف) کے ماتحت دن کے مختلف اوقات میں مفت روٹی فراہم کر کے پسماندہ خاندانوں اور کارکنوں کی مدد کے لئے مہم شروع کر دی ہے ۔

المزہر، الورقہ، میردیف، ند الشیبہ، ند الحمر، القوز اور البداء میں یہ آسان روٹی وینڈنگ مشین نصب کی گئی ہے۔

یہ وینڈنگ مشین لوگوں کو عربی روٹی اور فنگر رول میں کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیتی ہے جس کے بعد اس کی تصدیقی اسکرین نمودار ہوتی ہے ، اس کے بعد “کلک ٹو آرڈر” منتخب کرنے پر مشین گرم روٹی تیار کرنا شروع کر دیتے ہے ، جو تقریباً ایک منٹ میں تیار ہو جاتی ہے۔

اس وقت کمپنیاں دن میں دو بار صبح اور شام کے اوقات میں مشینوں کو دوبارہ بھرنے کی ذمہ دار ہیں۔

یاد رہے کہ ’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘ پروگرام عالمی وباء کورونا وائرس کے دور میں شروع کیا گیا تھا جسے اب باضابطہ کر دیا گیا ہے۔

ایم بی آر جی سی ای سی کی ڈائریکٹر زینب جمعہ التامینی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دبئی میں ان مشینوں کی تعداد بڑھائی جائے گی اور دبئی کے علاوہ دیگر 6 امارات تک بھی اس پروگرام کو توسیع دی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں