متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کووارننگ

متحدہ عرب امارت میں موجود پاکستانیوں کو سفارت خانے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کسی سیاسی جلسے کا حصہ نہ بنیں۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس ملک میں احتجاجی جلسے کرنا غیرقانونی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا موجب بن سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں