یو اے ای حکومت کا وزٹ ویزا پر آنے والوں کے لیے بڑا اعلان

متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا کو 30 کے بجائے 60 دن تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے رہائشی ویزا سسٹم میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ وزٹ ویزا 30 کے بجائے 60 دن کا کردیا گیا ہے۔

ویزا سسٹم میں ترمیم کے مطابق والدین اپنے 25 سال کی عمر تک بچوں کو اسپانسر کر کے ویزا دے سکتے ہیں، اس سے پہلے والدین 18 سال تک ہی بچوں کو ویزا دے سکتے تھے ۔

اس کے علاوہ والدین غیرشادی شدہ بیٹی کو غیر معینہ مدت تک اسپانسر ویزا فراہم کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے گولڈن ویزا سسٹم کو بھی وسعت دی جائے گی ملازمت کے متلاشیوں بالخصوص گریجویٹس کے لیے نئے انٹری ویزے دستیاب ہوں گے۔

اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے نظام کا مقصد عالمی قابلیت اور ہنرمند کارکنوں کو راغب کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں