ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کمپنی کا دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا تاہم دفاتر 21 نومبر سےدوبارہ کھل جائیں گے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹوئٹر نے کمپنی دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں جب کہ دفاتر بند کرنے کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے بھی گریز کیا۔
ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹر پر ایک تصویر شئیر کی جس میں ٹوئٹر کی قبر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے جس کے بعد سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے کہ آخر کار ایلون مسک کرنا کیا چاہتے ہیں۔
— Elon Musk (@elonmusk) November 18, 2022
ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے خطرے کا نشان بھی پوسٹ کیا جبکہ ایک میں ٹوئٹ میں لکھا کہ اب اسے ڈوبنے دیں۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر ریسٹ ان پیس ٹوئٹر بھی ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
Let that sink in …
— Elon Musk (@elonmusk) November 18, 2022