سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں‌شکست دے دی

کرائسٹ چرچ: پاکستان نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر سیریز اپنے نام کر لی۔ کپتان بابر اعظم 29 رنز کے مجموعی اسکورز پر 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اوپنر بلے باز محمد رضوان 29 بالز پر 34 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے جبکہ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی دونوں اوپنرز 41 کے مجموعی اسکور پویلین لوٹے تاہم کیوی بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، اوپنر فن ایلن 12 رنز بنا کر محمد نواز اور ڈیون کانوے 14 رنز بنا کر محمد حارث کا شکار بنے۔

کپتان کین ولیمسن اور گلین فلپس کے درمیان 50 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، ٹیم کا مجموعہ 97 رنز پر پہنچا تو گلین فلپس 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں محمد نواز کی گیند پر شان مسعود نے کیچ آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں