سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک بھارت قرار

امریکی جریدے سوفٹسٹ نے بھارت کو سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔

سیاحتی مقامات سے متعلق امریکی جریدے سوفٹسٹ نے بھارت کو سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا ہے۔

سوفٹسٹ کے جاری کیے گئے سروے کے مطابق بھارت میں سیاحوں پر حملے اور ہراسگی معمول بن چکے ہیں، اور اقلیتوں پر تشدد اور مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔

رپورٹ میں سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئے دن اقلیتوں پر مظالم کی وجہ سے سیاح بھارت کا رخ کرنے سے گریز کریں، حال ہی میں خاتون یوٹیوبر کو سڑک پر سرعام ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں بھارت میں صفائی ستھرائی اور غذائی معیار بھی انسانی صحت کے لیے ناقص قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں