پاکستان،02 جنوری،2023: ٹک ٹاک نے سال کے اختتام کو اپنی کمیونٹی، تخلیق اور خود اظہاری کے ساتھ یادگار بنانے کے لیے #YearOnTikTokکے نام سے لاہور میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں حقیقی زندگی کے قابل دید ایونٹس کے ساتھ ٹک ٹاک نے پورے سال کے دوران پاکستانی تخلیق کاروں کی کمیونٹی، ٹاپ ویڈیوز اور رجحانات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کوتخلیق کار ایوارڈز سے بھی نوازا۔
ٹک ٹاک ایک ایسی جگہ ہے جہاں تخلیق کار اپنا ٹیلنٹ، تخلیقی صلاحیت اور دلچسپیوں میں کمیونٹی کو شریک کرتے ہیں اور ثقافتی تحریک کے اجراء میں مدد کے ساتھ، پلیٹ فارم پر، معاشرے کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی میں اضافہ بھی کرتے ہیں۔ ایونٹ کے دوران ٹک ٹاک نے بعض انتہائی متاثر کن تخلیق کاروں کو ٹک ٹاک تخلیق کار ایوارڈز سے بھی نوازا جبکہ انٹرٹینمنٹ، لائف اسٹائل اور اسپورٹس سمیت 11 دیگر کیٹگریز میں بھی ونرز کا اعلان کیا گیا اور ٹاپ تخلیق کار کو ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ان تخلیق کاروں کو اپنے آڈئینس کو مشغول کرنے کی صلاحیت اور ثقافتی تحریکیں پیدا کرنے کے لیے دیا گیا جو مادی دنیا تک پہنچنے سے پہلے ہی ٹک ٹاک کے ذریعے حقیقی دنیا کو متاثر کرنے لگیں تھیں۔
تفریح کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر، #YearOnTikTok ایونٹ میں مشہو ر کونٹینٹ کری ایٹرز طاہر عباس، حریم راشد اور دانیال کنول نے شاندار پرفارمنس سے مہمانوں کو محظوظ کیا جنھوں نے اپنے ٹیلنٹ سے خود اپنا نام بنانے کے لیے ٹک ٹاک کو استعمال کیا۔تقریب کا گرانڈفائنل موسیقی کے ہارٹ تھروب عبدالحنان کی جادوئی پرفارمنس تھی جن کے گانے پاکستان میں ٹک ٹک کے پر انتہائی مقبول ہیں۔
اس حوالے سے ٹک ٹاک کے ریجنل جنرل منیجربرائے مشرق وسطی، ترکیہ، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیا، طارق عبد اللہ نے کہا:”ہمیں بہت فخر محصوص ہوتا ہے جب ہم اپنی کمیونٹی کو دیکھتے ہیں جوسنہ 2022ء کے بعد زبردست رجحانات کے پیچھے ڈرائیونگ فورس بنے رہے۔ جدید آئیڈیاز شیئر کرنے سے لے کر، اپنے جنون کو کامیاب کیرئیر میں تبدیل کرنے تک، ہماری کمیونٹی کے ارکان نے زبردست لچک اور تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔“
انھوں نے مزید کہا:”یہ دیکھنا انتہائی متاثر کن ہے کہ ٹک ٹاک نے کس طرح ہر شخص کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ مل کر تفریح کریں، رابطے میں رہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کا احساس پیدا کریں۔ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس سفر کا حصہ ہیں اور مستقبل میں کمیونٹی کے لیے کیا ہے اسے دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔“
ٹک ٹاک پر، ایونٹ کے دوران ہونے والے تازہ ترین واقعات سے آگاہی کے لیے، علاقے سے تعلق رکھنے والے تخلیق کاروں کو دریافت کرنے اور یہ دیکھنے کے لیے کہ ٹک ٹاک کس طرح حقیقی معنوں میں، کمیونٹی کے ساتھ،سال کو یادگار بنا رہا ہے#ForYouParty ا ور#YearOnTikTok پر ٹیون ان رہیے۔
سال کے اختتام پر ہونے والا جشن ٹک ٹاک پر جاری ہے جہاں ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لیے دعوت ہے کہ وہ بھی سنہ 2022ء کے دوران جو کچھ کیا اس دکھائیں کیوں یہ یہ سال حقیقتاً #ForYou ہے اور ان کے پسندیدہ لمحات کو #YearOnTikTok کی رجحان ساز آوازیں استعمال کرکے یادگار بنا رہا ہے۔