ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاہین میلبرن میں ایک دن آرام کے بعد آج پریکٹس کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک دن آرام کے بعد آج آسٹریلوی شہر میلبرن میں پریکٹس کرے گی۔

بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا تاہم ایک دن کے وقفے کے بعد قومی ٹیم آج میلبرن میں پریکٹس کرے گی۔

گذشتہ روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں‌انگلینڈ نے بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

اب اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بارش سے 95 فیصد متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں