جنوبی سوئیڈن شہر مالمو کے سیکنڈری اسکول میں طالب علم کے ہاتھوں دو خواتین تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ہلاک ہو گئیں۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اسکول کا 18 سالہ طالب علم کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کیا ہوا لیکن فائرنگ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اسکول میں کام کرنے والی مزید دو زخمی خواتین کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت اسکول میں تقریباً 50 افراد، طلباء اور اساتذہ دونوں موجود تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جب وہ پہنچے تو ہنگامی خدمات نے سویڈن کے تیسرے سب سے بڑے شہر مالمو لاطینی اسکول میں مزید دو خواتین کو زخمی حالت میں پایا۔
سوئیڈن میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور چاقو اور کلہاڑی سے لیس تھا، جبکہ ملزم نے ایمرجنسی نمبر پر کال کی اور دو لوگوں کو مارنے کا اعتراف کیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسکول کو خالی کرایا اور میدان کی تلاشی لی، لیکن مزید مجرموں کا “کوئی اشارہ” نہیں ملا۔
افسران نے کہا کہ وہ ابھی تک یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس واقعے کے پیچھے کیا ہے۔
مالمو کے شمالی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ تحقیقات کی جارہی ہے کہ کیا ہوا اور اس خوفناک واقعے کا اصل مقصد کیا تھا۔