سوزوکی نے موٹر بائیکس کی قیمتوں میں‌اضافہ کر دیا

سوزوکی موٹر بائیکس کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، کمپنی نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا اور یاماہا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنی موٹر بائیکس کی قیمتو ں میں 10 ہزار سے 16 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

پاک سوزوکی نے جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 29 ہزار روپےہو گئی ہے۔

جی ایس 150 کی قیمت میں 12 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جی ایس 150 ایس ای کی قیمت 15 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 71 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جی آر 150 کی قیمت 16 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 65 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

موٹر بائیکس کی نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اگست سے ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں