مہنگائی کا نیا طوفان، ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ

مہنگائی کے طوفان سے لاہوری سخت پریشان، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت نے سنچری کرنی کی تیاری کرلی، اوپن مارکیٹ میں ایک کلو چینی کی کم سے کم قیمت 95 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی 90 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کی جارہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 83 سے 84 روپے فی کلو ہے۔

علاوہ ازیں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 9 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسٹورز پر چینی 85 روپے سے 94 روپے فی کلو ہورہی ہے۔

لاہور کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 9 روپے کلو مہنگی کر دی گئی، شناختی کارڈ دکھانے پر 5 کلو چینی 85 روپے فی کلو ملے گی جبکہ شناختی کارڈ کے بغیر چینی 94 روپے کلو فروخت ہورہی ہے اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی چینی 95 روپے کلو ہوگئی۔

پنجاب میں چینی کی پیداوار 51 لاکھ ٹن ہے چینی وافر ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد کی اوپن مارکیٹ میں چینی 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، یوٹیلٹی پر چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت رہی جبکہ حیدرآباد میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کے اسٹاک کی قلت برقرار ہے۔

اس کے علاوہ ملتان میں چینی تاحال پرانے ریٹ پر دستیاب ہے کیوںکہ نئی چینی کے اسٹاک مارکیٹ میں تاحال نہیں آئی ہے جس بنا پر چینی کی فروخت 85 روپے فی کلو میں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں