سوڈانی صحافی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران انقلابی محاذ کے رہنما اور آزادی اور تبدیلی کے قومی چارٹر کے رکن ٹام ہاجو پر اچانک اپنے جوتے پھینکے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافی صفا الفحل نے التوم ہجو نامی سیاستدان پر جوتا پھینک کر حاضرین کو حیران اور سیاستدانوں اور انکے حامیوں کو پریشان کردیا۔
A Sudanese journalist threw her shoe at politician al-Tom Hajo for supporting the military.
The incident took place during a press conference attended by representatives of the National Charter and the Forces of Freedom and Change, a group which toppled former President Bashir pic.twitter.com/0e6LVAnVJp
— Middle East Eye (@MiddleEastEye) April 6, 2022
اہم سیاست دان ہجو التوم کی سکون اور اعتماد قابل دید تھا جس نے پھینکا گیا جوتا کیچ کرکے آرام سے سائڈ پر رکھ دیا، جہاں تک سیاست دان ہجو کا تعلق ہے تو انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
جس کے بعد پریس آرگنائزرز کو افراتفری اور تذبذب کی حالت میں کانفرنس سے باہر نکال دیا گیا۔
کانفرنس میں نام نہاد “چارٹر آف نیشنل ایکارڈ” کے تحت آزادی اور تبدیلی کے اعلان کی قوتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ہجو التوم سوڈانی انقلابی محاذ کے سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے رہنما ہیں۔
خیال رہے کہ سوڈان گذشتہ پچیس اکتوبر 2021ء سے سیاسی تعطل کا شکار ہے جب مسلح افواج نے غیر معمولی اقدامات نافذ کیے اور حکومت کو تحلیل کر دیا۔ اس کے بعد سوڈان کی سول قیادت اور فوج کے درمیان تناؤ پایاجاتا ہے۔