روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1302 پوائنٹس کمی سے 43830 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1340 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی کم ترین سطح 43792 رہی۔

بازار میں آج 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 8 ارب 75 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپےگھٹ کر 7498 ارب روپے ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں