اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز 50 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 43 ہزار 676 پوائنٹس رہا۔

بازار میں مسلسل تیسرے روز 50 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ آج مجموعی طور پر 60 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11 ارب روپے میں ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 269 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں