اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار بندش پر 44 ہزار 803 ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 556 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 17 رہی۔

حصص بازار میں آج 30 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 681 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں