پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 87 پوائنٹس کمی سے 42504 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 769 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 41822 رہی۔
بازار میں آج تقریباً 23 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 7 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے کم ہوکر 7070 ارب روپے ہے۔