اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی جارہی ہےاور کے ایس ای 100انڈیکس میں 680 پوائنٹس کی کمی سے 41300 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

انڈیکس میں کاروبار شروع ہونے کے پہلے 2 گھنٹوں کے دوران 1.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ کہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2022.23 کا مالیاتی بجٹ پیش کیا گیا جس کے بعد پہلا سیشن ہے جس میں بجٹ اقدامات پر سرمایہ کاروں کی جانب سے منفی ردعمل سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں