اسٹیٹ بینک کا شرح سود 15 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے موجودہ ملکی صورت ھال کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود 15 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پالیسی ریٹ کو 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوور ہیٹنگ معیشت کو ٹھنڈا کرنے اور جاری کھاتے کے خسارے کو قابو میں کرنے کے لیے پالیسی ریٹ کو گزشتہ ستمبر سے اب تک مجموعی طور پر 800 بیسس پوائنٹس بڑھایا گیا ہے، درآمدات کو کم کرنے کے لیے حال ہی میں کچھ عارضی انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں اور مالی سال 23ء کے لیے مضبوط مالیاتی یکجائی کی منصوبہ بندی ہے۔

توقعات کے مطابق مہنگائی کی حالیہ صورت حال ، ملکی طلب میں اعتدال اور بیرونی پوزیشن میں کچھ بہتری کے آغازکی بنا پر ایم پی سی کی رائے تھی کہ اس مرحلے پر کچھ توقف کرنا دانشمندی ہوگی۔

زری پالیسی کمیٹی ماہ بماہ مہنگائی ، مہنگائی کی توقعات، مالیاتی اور بیرونی محاذوں کی صورت حال نیز اجناس کی عالمی قیمتوں اور اہم مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود کے فیصلوں پر بھرپور توجہ رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں