حکومتِ پاکستان کا قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو گیا: اسٹیٹ بینک

مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان پر قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق حکومت پر جولائی 2021ء سے جولائی 2022ء کے دوران 27 فیصد قرض بڑھا۔

حکومت کا مقامی قرض 31 ہزار ارب روپے ہے، جبکہ گزشتہ 1 سال میں حکومت کا مقامی قرض 16 فیصد بڑھا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض 19 ہزار ارب روپے ہے، جبکہ گزشتہ 1 سال میں بیرونی قرض 49 فیصد بڑھا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے گزشتہ دنوں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1 ارب 17 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کی پہلی قسط موصول ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں