آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے اننگز کے آغاز پر ہی اپنی وکٹ گنوا دی جب کہ کپتان بابر اعظم اور محمد حارث بھی پاور پلے میں آؤٹ ہوگئے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
اننگز کے آغاز پر ہی محمد رضوان نے چوکا مارا اور 4 رنز بناکر وین پرنیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
محمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ کپتان بابر اعظم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شان مسعود بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے.
جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔