جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے پیانگ یانگ کے سنان ایئر پورٹ سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے جزیرہ نما کوریا، بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا فوری طور پر میزائل تجربات بند کر دے۔
دوسری جانب جاپانی وزیرِ اعظم نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بار بار کیے جانے والے میزائل تجربات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے اور بین الاقوامی برادری کی سلامتی اور تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کا رواں سال میں کیا گیا یہ 14 واں میزائل تجربہ ہے۔