جنوبی افریقہ :نائٹ کلب میں 20افراد مردہ پائے گئے

جنوبی افریقہ کے ایک نائٹ کلب میں کم از کم 20افراد مردہ پائے گئے۔

جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن کے ایک علاقے میں نائٹ کلب میں اتوار کے روز20 افراد کی لاشیں ملیں۔

صوبائی پولیس کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کو شہر کے سینری پارک نامی علاقے کے ایک شراب خانے سے کئی لوگوں کے مردہ پائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھان بین ابھی جاری ہے۔ یہ واضح نہیں کہ اس نائٹ کلب میں اتنے زیادہ افراد کی ہلاکت کن حالات میں اور کیسے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں