جنوبی افریقہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ،ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔
جنوبی افریقی صوبہ کازولوناٹال میں بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ۔ صوبے میں سیلابی ریلوں کی زد میں آکر کئی گھر اور پل تباہ ہو گئے۔
ڈربن شہر اور اس کے قریبی علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 306 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ڈربن شہر میں گزشتہ 60سال میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں بارشوں اور سیلاب سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔ 248 کے قریب اسکول بھی تباہ ہو گئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا نے سیلاب اور آفت قرار دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بارشیں اور سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے ، دنیا ااس مسئلے سے نمٹنے میں اب مزید تاخیر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔