کراچی: سندھ بھرمیں سی این جی دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرانچائز صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ 08 مارچ صبح 8 بجے سے پیر 11 مارچ صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 01 ایریل کو ایس ایس جی سی نے سندھ بھر میں سی این جی 72 گھنٹوں کے لیے بند کی تھی۔
سوئی گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بندش گھریلو صارفین کی گیس ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس بندش کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش جاری ہے، نارتھ کراچی, سر سید ٹاون سیکٹر الیون سی ون، گلستان جوہر بلاک 17 میں گیس پریشر میں انتہائی کمی ہے۔
شہریوں نے کہا کہ کراچی ایس ایس جی سی نے وفاقی حکومت کی ہدایت کے باوجود شہر میں لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی کمی کو جواز بنا کر 20 گھنٹے تک گیس بند کی گئی اب گرمی اور رمضان میں بھی گیس بند کر دی وفاقی حکوت نوٹس لے۔