پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد شائد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں ۔
آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی اپنی ٹیم کا حصہ ہوں گے ، ویرات کوہلی کافی عرصہ سے فارم میں نہیں تھے مگر حالیہ ایشیاء چیمپئن شپ میں وہ بھرپور فارم میں نظر آئے اور تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سینچری بنائی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سابق اسپیڈ سٹار شعیب اختر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں ، وہ ایسا اپنی دیگر فارمیٹس کی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے کریں گے ، اگر ان کی جگہ میں بھی ہوتا تو اپنے مستقبل کا فیصلہ دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیتا۔