شلپاشیٹی کا سالگرہ پر اپنے لیے’خاص تحفہ ، تصاویروائرل

شلپا شیٹی نے سالگرہ پر دوسروں کی جانب سے تحفے تحائف کی روایت سے ہٹ کرایک منفرد مثال قائم کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی آج اپنی 47ویں سالگرہ منارہی ہیں اوراس خاص دن پرانہوں نے خود کو ایک خاص تحفہ دیا ہے جسے دیکھنے والے شاید ہی سراہے بغیررہ سکیں۔

اداکارہ نے اپنے لیے ایک نئی وینٹی وین کا انتخاب کیا ہے ، سیاہ رنگ کی اس وین کے فرنٹ پرانگریزی حروف “ ایس ایس کے“ ان کے نام شلپا شیٹی کندرا کو ظاہرکرتے ہیں۔

اندر سے کسی فائیواسٹار ہوٹل کے کمرے کا منظرپیش کرنے والی اس وین میں میک اپ پلیس کے علاوہ کچن، ہیئرواش اسٹیشن، آرام کرنے کی جگہ کے علاوہ سب سے اہم چیز اس کی چھت پرقائم کیا جانے والا یوگا ڈیک ہے کیونکہ شلپا خود فٹنس انسٹرکٹربھی ہیں ۔


انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی کی ٹیم کا کہنا ہےفٹنس ان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے اوروہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہیں کہ وہ چلتے پھرتے بھی اپنی یوگا کی مشق کرسکیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پرسالگرہ والے دن سیلیبریشن کے لیے اپنی انسٹافیملی اور پرستاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شلپا ان دنوں اپنے نئی فلم ‘نکما’ کی ریلیز کی منتظرہیں، 17 جون کے لیے شیڈول اس کامیڈی فلم میں ان کے علاوہ ابھیمنیو ڈاسانی اور شرلی سیتھیا شامل ہیں۔ فلم کے علاوہ شلپا شیٹی روہت شیٹی کی ’انڈین پولیس فورس ’ کے ساتھ او ٹی ٹی ڈیبیو بھی کرنے والی ہیں۔

پرائم ویڈیو کے لیے روہت شیٹی کی ڈائریکشن اور پروڈکشن میں اس ایکشن سیریزکی میں سدھارتھ ملہوترا دہلی پولیس کے افسر کا کردارادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں