شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا نام سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

شارجہ اسٹیڈیم نے یہ سنگ میل سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ایشیا کپ ٹی 20 کے میچ کے دوران عبور کیا ۔

اس سے قبل یہ اعزاز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے پاس تھا، شارجہ اب تک 9 ٹیسٹ، 244 ایک روزہ میچز اور 28 ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کرچکا ہے جن کی مجموعی تعداد 281 بنتی ہے۔

یہ اعزاز حاصل کرنے پر عبدالرحمان بوخاطر نے کہا کہ یہ ایک بہت خوشگوار لمحہ ہے اور ان تمام ہزاروں افراد کے شکرگزار ہیں جو گزشتہ 40 برس سے یہاں کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ایشیا کپ ٹی 20 میں افغانستان اور سری لنکا کا میچ کئی حوالوں سے ریکارڈ سازرہا۔

سری لنکا نے گراؤنڈ میں اب تک کا سب سے زیادہ رنز اور ٹی 20 میں افغانستان کیخلاف اب تک کا سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں