لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ساتویں سیزن کے ایلیمینیٹر ون سے قبل فٹ قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد وہ آج قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف ٹیم کی قیادت کریں گے۔
23 سالہ آل راؤنڈر گروئن انجری کی وجہ سے لیگ کے آخری تین میچز نہیں کھیل سکے تھے۔
🚨 A BIG MATCH 🚨
🏏 Eliminator 1
🆚 @PeshawarZalmi
🏟️ Gaddafi Stadium Lahore
⌚️ 7:00 PMYour #Sherus are #ReadyToRoar. Remember your #RedHotSquad🦁 in your prayers 🙌#IUvPZ #HBLPSL7 #UnitedWeWin pic.twitter.com/ZAQYY8AfcN
— Islamabad United (@IsbUnited) February 23, 2022
دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی کی اسکین رپورٹس کلیئر ہیں تاہم ان کی شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور فہیم اشرف بھی فٹنس سے گزریں گے۔
نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو بھی تندرست قرار دیا جا رہا ہے جس کے بعد انہیں بھی میچ میں شامل کرنے کا امکان ہے تاہم اس کا فیصلہ میچ سے قبل ہی کیا جائے گا۔