سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلادیش کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد نواز کا بیان سامنے آیا ہے۔
محمد نواز نے کہا کہ ‘مجھے بیٹنگ کے لیے اسی لیے بھیجا تاکہ لیفٹ ہینڈ بولرز کو بھرپور جواب دے سکوں، مجھے یہ بتایا گیا کہ اٹیکنگ کرنی ہے، یہ پیچ مشکل نہیں تھی’۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘ایک اوور میں دس رنز بنانے تھے تو اٹیک تو کرنا ہی تھا،آل راؤنڈر کا یہ ہی کردار ہوتا ہے کہ وہ دونوں شعبوں میں عمدہ پرفارمنس دیں،جب آل راؤنڈر دونوں میں اچھا کرتا ہے تو اس کو اعتماد ملتا ہے’۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘اعتماد ملنے سے اسکیل کو مزید بہتر کرنے کا چھا موقع ملتا ہے، میرا اور شاداب کا کام یہ ہی ہے وہ آل راؤنڈر پرفارمنس دیں۔
نواز نے ٹورنامنٹ کے کل ہونے والے فائنل سے متعلق کہا کہ ‘نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے’۔
واضح رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی جب کہ آل راؤنڈر محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
محمد نواز کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، انہوں نے 225 کے اسٹرائیک ریٹ سے دھواں دھار اننگز کھیلی۔