قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمرا ادا کرنے کے بعد تصویر شیئر کی جس میں وہ خانہ کعبہ کے قریب موجود ہیں۔
شاداب خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ عمرہ ادا کرلیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ انسانیت کے لیے، امن کے لیے، خوشحالی کے لیے اور سب سے بڑھ کر سب کے لیے صحت کی دعا کی اللہ سب کو خوش رکھے۔
قومی کرکٹر کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں۔کچھ مداحوں کی جانب سے شاداب خان سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔