عید پر شہریوں کو نئے نوٹ ملیں گے یا نہیں SBP کی پالیسی جاری نہ ہو سکی

عید الفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے شہریوں کو براہ راست نئے نوٹوں کی فراہمی کی جائے گی یا نہیں اس سلسلے میں کوئی پالیسی واضح طور پر سامنے نہیں آسکی ہے.

اسٹیٹ بینک نے اپنے ملازمین اور پنشنرز کیلئے نئے نوٹوں کی فراہمی شروع کر دی ہے، سال 2020 اور 2021 میں کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے شہریوں کو اسٹیٹ بینک سے براہ راست نئے نوٹ فراہم نہیں کیے گئے تھے۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران کمرشل بینکوں کو اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹ فراہم کیے تھے جہاں سے شہریوں نے استفادہ کیا تھا تاہم اس سال کورونا وائرس پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد شہری نئے نوٹوں کے حصول کے لیے کوشاں نظر آرہے ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق 15 رمضان المبارک کے بعد اس سلسلے میں پالیسی سامنے آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں