سعودیہ کا 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کیلئے توسیع کا فیصلہ

سعودیہ عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کیلئے توسیع کا فیصلہ کر لیا، 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ پر تین فیصد شرح سود عائد ہو گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا اور پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہو گی، سیف ڈیپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا، 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023 تک کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نےنجی ٹی وی سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ عرب سے برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان اور سعودیہ عرب کے درمیان توسیع کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ سعودیہ عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی فراہم کرے گا، سعویہ سے 10 ماہ میں 1 ارب ڈالر کا موخر ادائیگیوں پر تیل ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں