سعودی محکمہ فلکیات کے مطابق آج چاند عین کعبہ کے اوپر ہوگا

آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، روح پرور منظر سعودی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 6 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

سعودی عرب کے ماہر فلکیات ابو زاہرہ کے مطابق چاند غروب آفتاب کے ساتھ نمودار ہوگا اور رات آٹھ بجکر چھ منٹ پر بیت اللہ شریف کے عین اوپر آجائے گا، اس وقت چاند کی اونچائی نواسی اعشاریہ 5 ہوگی جبکہ چاند کا اٹھانوے فیصد حصہ روشن ہوگا۔

ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ چاند کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنا کعبہ شریف سے دوری پر رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

چوبیس گھنٹے میں چاند اوسطاً 6 درجے کے حساب سے جھکتا ہے، سال میں چاند بارہ مرتبہ اپنا چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں