سعودی عرب میں عیدالفطرمذہبی جوش وخروش کےساتھ منائی جارہی ہے

سعودی عرب میں آج عید الفطر بھرپور مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

سعودی عرب میں عید الفطر کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں منعقد ہوئے۔اس کےعلاوہ مملکت بھر کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں نمازعید ادا کی گئی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید میں لاکھوں افراد تھے۔ خادم حرمین شریفین،شاہ سلمان بن عبدالعزیز، اعلیٰ سعودی قیادت ، شاہی مہمانوں ، شاہی خاندان کے افراد، وزراء، مشائخ اورعمائدین نے مسجد الحرام میں عید الفطر کی نماز ادا کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں