سعودی عرب میں کرونا کیسز دوبارہ بڑھنے لگے

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 775 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے لکھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو اموات بھی ہوئیں جس سے ملک میں کرونا سے کل اموات کی تعداد 9 ہزار 151 ہوگئی۔

سعودی حکام کے مطابق کرونا وباء کے آغاز سے اب تک 7 لاکھ 69 ہزار 426 کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق جدہ میں سب سے زیادہ 234 نئی کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ ریاض میں 207، دمام 66 اور مدینہ منورہ میں 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق بڑے شہروں کے علاوہ متعدد چھوٹے شہروں میں بھی 20 سے کم کرونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ حالیہ کیسز میں 78 کی حالت تشویش ہے۔

سعودی حکام کے مطابق گزشتہ روز 568 کرونا مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے جس کے بعد کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 403 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں