سعودی عرب ( Saudia Arab ) میں پہلی بار خواتین نے ٹرین چلانے کا بھی آغاز کردیا ہے، جس کی ابتدا “ حرمین ایکسپریس“ چلانے سے کی گئی ہے۔
سعودی ریلوے ’’سار‘‘ کی جانب سے سعودی خواتین ٹرین ڈرائیورز کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Ma sha Allah, one another success of #Saudi women in #Niqab & #Hijab !!.The SAR -Saudi Arabia Railway has celebrated the graduation of the first batch of 32 qualified 🇸🇦female drivers of the Haramain Express Train, hich is one of the fastest trains in the world. @LadyVelvet_HFQ pic.twitter.com/HBMULTM8kZ
— MAJID M SIRWAL (@MAJID_M_SIRWAL) January 2, 2023
سعودی ریلوے “ سار“ نے تیز رفتار ٹرین چلانے کی ٹریننگ مکمل کرنے والی 24 سعودی خواتین کی وڈیو شیئر کی ہے، دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک حرمین ٹرین چلانے کیلئے ان کا خواب پورا ہوگیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سعودی خاتون سارۃ الشھری نے کہا ہے کہ “ مجھے اور میری ساتھیوں کو مشرق وسطی میں تیز رفتار ٹرین چلانے کا اعزاز سب سے پہلے حاصل ہوا ہے جس پر فخر ہے“ ۔
ٹریننگ مکمل کرنے والی ایک اور سعودی خاتون نورۃ ھشام کا کہنا ہے کہ یہ بڑی ذمہ داری کا کام ہے، حج، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کی سلامتی حرمین ایکسپریس ڈرائیور کی ذمہ داری ہے۔
The #Saudi Railway Company (@SARSaudiRailway) has celebrated the graduation of the first batch of female drivers of the Haramain Express Train. SAR has qualified 32 Saudi women to pilot one of the fastest trains in the world.https://t.co/xkV5oVvNf8
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) January 2, 2023
سعودی خاتون ڈرائیورشجن المرسی نے کہا کہ “ ٹرین چلانے کی ٹریننگ لینے والے پہلے گروپ میں شمولیت بڑے فخر کی بات ہے میں ایکسپریس ٹرین چلا کر وطن عزیز کی خدمت کروں گی“۔