سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی میں ملوث 81 افراد کو سزائے موت دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرا کی رپورٹ کے مطابق ریاض سے جاری بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ افراد انتہا پسند گروہوں سے تعلق اور شدت پسندی میں ملوث تھے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والے افراد میں سعودی عرب اور یمن سے تعلق رکھنے والے شہری شامل ہیں۔
حکام کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گرد گروہوں القاعدہ، داعش، حوثی ملیشیا اور غیر ملکی ایجنسیوں سے وابستہ تھے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کے خلاف غداری اور دہشت گردی پھیلانے کے سنگین الزامات تھے جس پر مقامی عدالتوں نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر کو سزائے موت سنائی ہے۔