خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی شہریت دینے کے قانون میں ترمیم کردی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شہریت دینے کا اختیار ولی عہد اور وزیراعظم کو دے دیا گیا ہے۔ ترمیم کے بعد وزیر داخلہ کے بجائے شہریت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے تاہم وزیر داخلہ کی جانب سے اس کی سفارش کی جائے گی۔
کسی بھی شخص کو شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ولی عہد ہی کریں گے۔ اگر باپ غیر ملکی ہو اور ماں سعودی تو ان کے بچے کو چند شرائط مکمل کرنے پر شہریت دی جاسکے گی۔
سعودی ماں اور غیرملکی باپ کے ان بچوں کو سعودی عرب کی شہریت دی جائے گی جو شرائط پوری کریں۔ شرائط میں روانی سے عربی بولنا، قانونی عمر، سعودی عرب میں مستقل رہائش اور اچھا کیریکٹر رکھنا ضروری ہے۔
شرائط میں کہا گیا کہ پیدائش کے بعد سے سن بلوغت تک مملکت میں مستقل قیام پذیر ہوں، اچھے کردار کے مالک ہوں، بہترین عربی زبان جانتے ہوں اور شہریت کی درخواست سن بلوغت کو پہنچنے کے اگلے سال پیش کریں۔