مارننگ شوزاوراداکاری سے ملک گیرشہرت حاصل کرنے والی صنم بلوچ کی نئی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہیں جن میں وہ ماضی سے خاصی مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔
گزشتہ سال کافی عرصے سے منظرعام سے غائب صنم کی بیٹی کی تصاویرانسٹاگرام پرشیئرکی گئی تھیں جس کے بعد ان کی شادی سے لاعلم مداح شدید حیرت سے دوچارہوئےتھے۔
بیٹی کے ساتھ انسٹااسٹوریز میں شیئر کی جانے والی تصاویراورسوشل میڈیا پر اس حوالے سے سوالات اٹھنے کے بعد صنم نے اپنا انسٹا اکانٹ پرائیویٹ کردیا تھا تاہم اب بیٹی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر معروف میک اپ آرٹسٹ نتاشا لاکھانی نے صنم کے ساتھ تصاویرشیئرکی ہیں.
سیاہ میکسی میں ملبوس صنم خاصی دلکش دکھائی دے رہی ہیں جن کا میک اپ نتاشا نے ہی کیا ہے۔ شیئرکی جانے والی تصاویرمیں کیک بھی نمایاں ہے تاہم صنم کی بیٹی کی تصاویرشیئرنہیں کی گئیں۔
نتاشا نے اصنم کی مسکراہٹ پر فدا ہوتے ہوئے انہیں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی کوئین قراردیا۔
صنم بلوچ اورعبداللہ فرحت اللہ کی علیحدگی سال 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد میڈیا میں اس حوالے سے کوئی خبرسامنے نہیں آئی کہ صنم نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز دوبارہ کب اور کس کے ساتھ کیا.