ثناء فخر اور شوہر فخری جعفری کے درمیان 14 سال بعد علیحدگی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

ثناء نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں ایک مختصر نوٹ میں اس خبر سے آگاہ کیا ہے کہ اداکارہ اور شوہر فخر جعفری نے راہیں جدا کرلی ہیں۔

اُنہوں نے اپنے مختصر نوٹ میں لکھا کہ’رشتے ٹوٹنے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی خود کو زیادہ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے کسی رشتے کو توڑنا لازمی ہوتا ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’میں نے اور فخر نے بہت احترام کے ساتھ شادی کے کئی سالوں کے بعد بہت سے نشیب و فراز سے گزر کر اپنا اپنا الگ راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ اللّٰہ نے مستقبل میں ہم دونوں کے لیے بہتر منصوبے کیے ہیں‘۔

ثناء نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے سابق شوہر فخر جعفری کے مستقبل کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کئی ہٹ پنجابی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، اُنہوں نے اپنے کیریئر کے انتہائی عروج پر 2008ء میں فخر سے شادی کی تھی۔

ثناء اور فخر دو بیٹوں کے والدین بھی ہیں اور اس جوڑے کا شمار ابھی تک فلمی برادری کے سب سے مستحکم شادی شدہ جوڑوں میں ہوتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں