ماضی میں لالی ووڈ کی صفِ اول کی فلم سٹار کا اعزاز پانے والی صائمہ نور نے مداحوں کو اپنی تعلیم کے حوالے سے بتا کر حیران کردیا۔
اداکارہ صائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنی تعلیم کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیا اور بتایا کہ ایک بار گئی تھی سکول خوشی خوشی، نرسری میں مار پڑی اُس کے بعد کبھی سکول کا منہ نہیں دیکھا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ سچی بات ہے، ہم اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے، کچی اور پکی۔
یاد رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم چوڑیاں نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔اس فلم کے ڈائریکٹر سید نور تھے بعد میں صائمہ اور سید نور کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا تھا۔
اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔