بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ روسی جنگ کے سبب عالمی معیشت پر پڑنے والا دباؤ مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں شہری بدامنی کا سبب بن سکتا ہے۔
قطر میں ہونے والے دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹالینا گیورگیئیوا نے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے اور اس کے بعد روس پر لگنے والی پابندیوں کے سبب پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے دنیا کے غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کو خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور ملازمتوں میں کمی کا سامنا ہے۔
اس صورتحال کی مثال انہوں نے 2011ء میں عرب اسپرنگ کے نام سے ہونے والے عوامی مظاہروں سے دی جب معاشی بحران کے سبب کئی عرب ممالک میں حکومتوں کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے تھے۔