روس کی جانب سے یوکرین کے علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کی رپورٹنگ کے دوران 6 مختلف زبانوں میں رپورٹنگ کرنے والا برطانوی صحافی سب کی توجہ حاصل کررہا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جمعرات کی صبح یوکرین کے مشرق میں موجود علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کاحکم دیا ہے جسا کے بعد یوکرین میں مارشل لا نافذ کردیاگیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیوٹن نے جمعرات 24 فروری کی صبح 6 بجے ٹی وی پرمختصربیان میں کہا کہ، ‘ میں نے فوجی آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے’۔
اس دوران رپورٹنگ کے لیے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں موجود امریکی خبررساں ایجنسی اے پی کے لیے کام کرنے والے فلپ کروتھرنامی صحافی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہے جس میں وہ مختلف ٹی وی چینلزکے لیے 6 زبانوں میں صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں.
Six-language coverage from #Kyiv with @AP_GMS. In this order: English, Luxembourgish, Spanish, Portuguese, French, and German. pic.twitter.com/kyEg0aCCoT
— Philip Crowther (@PhCrowther) February 21, 2022
ویڈیو میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے صحافی کوانگریزی،فرانسیسی،جرمن، ہسپانوی، ولندیزی اور لکسمبرگش زبانوں میں رپورٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مختلف زبانیں جاننا انوکھی بات نہیں لیکن فلپ کی مہارت انہیں منفرد بنارہی ہے، وائرل ویڈیو کو کروڑوں صارفین دیکھنے کے بعد اپنی پسندیدگی کا اظہارکرچکے ہیں.